Official Website

لاہور میں رشتے کے تنازع پر چچا زاد بھائی کی فائرنگ سے 3 بچوں کی ماں جاں بحق

2
Banner-970×250

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں رشتے کے تنازع پر چچا زاد بھائی کی فائرنگ سے 3 بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی۔ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 36 سالہ خاتون کرن شہزادی جاں بحق ہوگئی۔واقعے کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور پھر فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 36 سالہ کرن شہزادی کے نام سے ہوئی، جو شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں تھی، مقتولہ اپنے بھائی کیلئے چاچا زاد کزن کا رشتہ لینے آئی تو اصرار پر ملزم نے طیش آکر سینے پر گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم مقتولہ کا چاچا زاد بھائی ہے جو موقع سے فرار ہوگیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔