لاہور:پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ جوہر ٹاؤن کے رہائشی نسیم صادق کے گھر میں داخل ہوکر چور 57 تولے سونا، ڈیڑھ کروڑ مالیت کی نقدی سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ شہری کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ چور گھر سے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان بمعہ نقدی لے کر گئے ہیں۔متاثرہ شخص نے گھریلو ملازمہ سدرہ اور اُس کے والد ندیم پر شک ظاہر کی اور دونوں سے تحقیقات کی استدعا بھی کی ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔