Official Website

صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ، خان کی رہائی کے بغیر گھرنہیں جائیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

4
Banner-970×250

پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کارکنوں سے حلف لیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوعمران خان کی رہائی کے بغیر گھرواپس نہیں جائیں گے۔صوابی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پورنے کہا کہ میں امریکا ہوں اورآپ کی طرف دیکھتا ہوں کیونکہ عوام ہی عمران خان کی طاقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کرنے کے لیے ہمارے آبا واجداد نے قربانیاں دی ہیں، عمران خان کی قیادت میں ہم قربانی دے کر آزادی لینی ہے اور خان کا ہر فیصلہ قبول ہےعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے قائد اور ہمارے لوگوں پر ظلم کیا گیا ہے، نومبر میں عمران خان کی کال آئے گی اور باہر نکلیں گے۔جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک خان کو آزاد نہیں کریں گے گھروں کو واپس نہیں آئیں گے، جیل جائیں لیکن گھر واپس نہیں جائیں گے، ہم ان کا وہ حال کریں گے کہ یہ یاد رکھیں گے۔وزیراعلی نے نے کہا کہ کچھ بھی ہو خان کی رہائی کے بغیر گھر واپس نہیں جائیں گے اور آزادی کے بغیر واپس نہیں جائیں گے، جس کے لیے سب تیار ہیں۔پی ٹی آئی کے صوابی میں پاور شو کی تیاریاں مکمل، علی گنڈاپور جلسہ کیلیے روانہ قبل ازیں پی ٹی آئی کے صوابی میں پاور شو کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی جلسے میں پہنچ گئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف آج صوابی میں پاور شو کرنے جارہی ہے، جس کے لیے پنڈال سجا دیا گیا ہے اور جلسہ گاہ میں کرسیاں و لائٹس لگادی گئی ہیں ۔ جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنما خطاب کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔موٹر وے انٹرچینج صوابی کے مقام پر منعقدہونے والے جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے علاوہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر،اسد قیصر ، عمر ایوب اوردیگر قائدین بھی خطاب کریں گے ۔جلسے کے لیے صوابی ، مردان ،نوشہرہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن لانے کا ٹاسک دیاگیا جب کہ دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو 5، 5سو افراد لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پی ٹی آئی کی قیادت صوابی جلسے میں پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔صوابی جلسہ گاہ کے مقام پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے دھرنا دیے جانے کا بھی امکان ہے، تاہم اسلام آباد کی جانب مارچ نہیں ہوگا بلکہ اس کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورصوابی جلسہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جو پشاورسے براستہ موٹروے صوابی پہنچیں گے۔دریں اثنا تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ صوابی جلسہ گاہ پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی طرف سے آنے والے راستوں کو کنٹینر سے بند کیا ہوا ہے۔ پنجاب کے لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کی کوشیش کی جا رہی ہیں۔ کے پی قیادت میں جلسہ منعقد کیا گیا ہے، پنجاب کے لوگ مہمان ہیں۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ آج صرف ایک ہی دن کا جلسہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی جدوجہد آخری مراحل میں ہے۔آج کے جلسے میں لیڈ شپ موجود ہو گی۔ دیکھنا چاہتے ہیں کتنے عوام آتے ہیں۔ جلسے میں قرار داد پیش کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔