Official Website

پنجاب پولیس کی کچے میں کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب ڈاکو شاہد ہلاک

3
Banner-970×250

رحیم یار خان اور راجن پور پولیس نے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب ڈاکو اور لنڈ گینگ کے سرغنہ شاہد لُنڈ کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان اور راجن پور پولیس نے کچے میں خطرناک جرائم پیشہ افراد کے خلاف اہم ترین کامیابی حاصل کرلی، پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کچہ بنگلا اچھا میں لنڈ گینگ کے سرغنہ شاہد لُنڈ کو ہلاک کردیا۔حکومت پنجاب نے ڈاکو شاہد لُنڈ کے سر کی قیمت 01 کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف اہم ترین کامیابی پر رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے سے دہشت گردوں، ڈاکوؤں، شر پسند عناصر کا خاتمہ ہمارا اولین مشن ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملوں، قتل ،ڈکیتی جیسے 28 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب بین الاضلاعی اشتہاری جبکہ اُس کے خلاف رحیم یار خان اور ضلع راجن پور کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج تھے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان اور راجن پور پولیس گزشتہ 02 ماہ سے اس آپریشن کی تکمیل لئے کام کر رہی تھی، پولیس نے باقاعدہ منصوبہ بندی، موثر حکمت عملی کے تحت اپنا ٹارگٹ حاصل کیا۔