Official Website

عمر شریف کی میت منگل کو پاکستان لائے جانے کا امکان

424

ٍکراچی: گزشتہ روز جرمنی میں انتقال کرجانے والے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی منگل کو پاکستان لائے جانے کا امکان ہےیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان لانے اور ان کی تدفین کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں, جرمنی میں پاکستان کے سفارت خانے کا عمر شریف کے ہمراہ علاج کے لیے جانے والی ان کی اہلیہ سے مسلسل رابطہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں کہ میت کو منتقلی کے حوالے سے پیر سے باقاعدہ کاغذی کارروائی شروع کی جائے گی اور امید ہے کہ ان کی میت منگل کو کراچی پہنچے گی۔مرحوم عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا تھا کہ عمر شریف کی خواہش تھی کہ انہیں حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالیٰ کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے، جب کہ ان کی اہلیہ زریں غزل نے جید عالم دین مفتی تقی عثمانی سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھائیں۔ سندھ حکومت نے بھی کہا ہے کہ مرحوم اور ان کے اہل خانہ کی خواہش کا احترام کیا جائے گا۔ عمر شریف کا جسد خاکی کراچی آنے کے بعد نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان کریں گے۔عمر شریف کے کاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کا جسد خاکی گلشن اقبال میں ان کے سسرال والے گھر لایا جائے گا جب کہ نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں اداکی جائے گی، معروف سماجی ادارے سیلانی ویلفیئر کے بشیر فاروقی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔واضح رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو بذریعہ ایئر ایمبولینس امریکا روانہ کیا گیا تھا تاہم طویل سفر اور تھکاوٹ کے باعث انہیں جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا، اسپتال کے ڈاکٹرز نے تفصیلی رپورٹس میں عمر شریف کو نمونیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد انہیں اینٹی بائیوٹک دوا شروع کرائی گئی، دوران علاج ہی ان کی طبیعت بگڑی اور وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔