Official Website

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی سرکاری رائفل سے خودکشی

373
Banner-970×250

سری نگر: قابض بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے آرمی بیس میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی اڈے میں گولی چلنے کی آواز سنائی گئی جس سے آرمی بیس میں بھگدڑ مچ گئی۔گولی کی آواز کے مقام پر بھارتی فوج کے ایک اہلکار کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی جب کہ قریب ہی سرکاری رائفل بھی موجود تھی۔ اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت اسٹیفن کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔واضح رہے کہ ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007 سے تاحال ہلاک ہونے والوں کی تعداد 514 ہوگئی۔