راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں لاپتہ سرکاری اہلکار زاہد اصغر کی نعش برآمد ہوگئی ہے، زاہد اصغر کا تعلق ابیٹ آباد سے تھا، اور ان کے بھائی نے دو دن قبل ہی تھانہ کہوٹہ میں اغواء کا مقدمہ کرایا تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر زاہد اصغر نامی شخص کی لاش بٹالہ کے برساتی نالے سے برآمد کی، اہلکار کو لڑکی سے تعلقات کے مبینہ شاخسانے پر تیز دھار آلے اور پتھروں کے وار کرکے قتل کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں لڑکی کا بھائی اور کزن شامل ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور آلہ قتل برآمد ہونا باقی ہے۔