Official Website

وفاقی وزیر داخلہ کا پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ

363
Banner-970×250

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ کیا جہاں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، اس موقع پر شیخ رشید کو پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت اور نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کوسب میرین حمزہ کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا، وزیر داخلہ نے سبمیرین کے مختلف حصے دیکھے اور نیول افسران سے آپریشنز سے متعلق تفصیلات لیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر انتہائی اعتماد کا اظہار کیا اور کارکردگی کو سراہا۔