Official Website

ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دو پاکستانی بہنوں نے میڈلز جیت لیے

5
Banner-970×250

لاہور: پاکستانی جڑواں بہنوں نے تائیکوانڈو کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام سربلند کردیا۔انڈونیشیا میں کھیلی جانے والی چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی طالبات نے گولڈ اور برانز میڈل جیت کر غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔منیشا علی اور ملیحہ علی جڑواں بہنیں ہیں جن کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے۔ منیشا علی نے 73کلو گرام سے زیادہ کیٹیگری میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔اس سے قبل چیمپئن شپ کی 73 کلو گرام کیٹیگری میں ملیحہ علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ دونوں بہنیں خصوصی پروگرام کے تحت لاہور گریژن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔