Official Website

اسلام آباد میں جمعے کو تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے

10

اسلام آباد کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے بند ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گےانتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں جمعہ 18 اکتوبر کو تعلیمی ادارے بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے لہذا شہری افواہوں پر دھیان نہ دیں۔