Official Website

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز

502

کراچی: پاکستان بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز ہوگیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز ہوگیا ہے، بحری مشق نسیم البحر پاکستانی اور سعودی بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے، مشق میں دونوں بحری افواج کے بحری جہاز، فضائی اثاثے اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہاز شرکت کریں گے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ مشق نسیم البحر دونوں ممالک کی مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گی، مشق کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے