Official Website

’ عمران خان صحت مند ہیں ‘ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ تحریک انصاف کو موصول

11

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پی ٹی آئی کو موصول ہوگئی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پربانی پی ٹی آئی عمران خان کے 15 اکتوبر کو ہونے والے طبی معائنے کی میڈیکل رپورٹ شیئر کردی۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی جانب سے جاری کردہ رپوٹ کے مطابق عمران خان کا میڈیکل چیک اپ شام ساڑھے چار بجے کیا گیا، بانی پی ٹی آئی ہشاش بشاش ہیں اور ان کا بلڈ پریشر نارمل ہے۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو معدے کے مسائل اور تیزابیت ہیں جس کے لیے پہلے سے علاج جاری ہے، ان کی کان کی بیماری سے متعلق پہلے سے شکایات ہیں اور ان کا بھی علاج جاری ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور مزید کسی علاج کی ضرورت نہیں۔