Official Website

عمران خان کی ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی ہے، بیرسٹرگوہر

2
Banner-970×250

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گو ہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج شام تقریباً 4 بجے دو ڈاکٹروں ایک ای این ٹی ماہر اور ایک طبی ماہر اڈیالہ جیل میں خان صاحب سے ملنے آئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ دیر پہلے اطلاع ملی تھی کہ الحمدللہ خان صاحب خیریت سے ہیں، اور آج ایک گھنٹہ ورزش کر چکے ہیں، ہم جلد ہی ان سے میڈیکل رپورٹس حاصل کریں گے اور میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ہر کارکن اور سپورٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو خان ​​صاحب کی صحت کے بارے میں فکر مند تھے۔