پشاور (کرک ٹائمز نیوز ) کراچی میں بینک وین لوٹنے والے تین ملزموں کو پشاور سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے کیش وین سے 20 کروڑ پچاس لاکھ روپے لوٹے تھے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ تینوں ملزمان کوتہکال کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جبکہ تینوں کا تعلق کراچی سے ہے، واردات میں کیش وین کا ڈرائیور بھی ملوث تھا۔ملزمان سے کیش وین اور 70لاکھ روپے کیش برآمد کیا گیا۔