Official Website

نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکر دھماکا

6

لاڑکانہ: رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز اور اطلاع پر پولیس نثار کھوڑو کی رہائش گاہ پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں کہ بم دھماکا کریکر کا ہے یا کچھ ۔ایس ایس پی روحیل خان کھوسو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے۔ڈی ایس پی لاڑکانہ پارس بکھرانی نے کہا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کی رہائش گاہ کے باہر کریکر پھینکا گیا، عینی شاہدین کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کریکر پھینکا، کریکر کس نوعیت کا ہے؟ بم ڈسپوزل اسکواڈ تحقیقات کر کے تعین کرے گا۔