Official Website

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی پھیلنے لگا ، 24 گھنٹوں میں مزید 67 کیسز رپورٹ

294
Banner-970×250

اسلام آباد (کرک ٹائمز نیوز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی تیزی سے بڑھ رہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 67 کیسز رپورٹ ہو گئے ہیں ۔زشتہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل 343 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں ۔ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 21 کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد شہری علاقوں میں ڈینگی کے کل 184 مریض ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ، معاملے پر دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ انتظامیہ کو فوری تدارک و انسداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے چکے ہیں ۔