Official Website

اداکارہ فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

9
Banner-970×250

پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی اور ان کے شوہر اداکار کنور ارسلان نے ہمراہ کی سعادت حاصل کرلی۔اداکار کنور ارسلان نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ جس پر صارفین نے انھیں مبارک باد پیش کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان حرم شریف کے باہر موجود ہیں، جس کے کیپشن میں کنور نے لکھا ہے کہ ’’الحمدللہ، 2024 میں عمرہ مکمل کیا … واقعی ایک بابرکت سال۔ الفاظ میں اس احساس کو بیان نہیں کیا جاسکتا جب اللہ کے گھر بلایا جاتا ہے‘‘۔انھوں نے مزید لکھا کہ ’’اللہ تعالیٰ سب کو اس خوبصورت سفر کا موقع عطا فرمائے‘‘۔پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں عمرہ ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔ ساتھی اداکارہ صبا فیصل نے کمنٹس میں لکھا ’’میرا سلام کہیے گا‘‘۔یہ اداکار جوڑا نومبر 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا اور ان کے دو بیٹے ہیں۔