Official Website

فیصل آباد؛ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

4
Banner-970×250

فیصل آباد: تھانہ صدر کی حدود میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔پولیس نے بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، جس کے مطابق بچے کی لاش برہنہ حالت میں کھیتوں سے ملی۔ واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد پویس حکام نے اسپتال پہنچ کر تفصیلات معلوم کیں۔واقعے سے متعلق تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بچہ شام4بجے گھر سےکھیلنے کے لیے نکلا تھا اور لاپتا ہوگیا، جس کے بعد اس کی لاش قریب واقع کھیتوں سے ملی۔ لاش پر بچے کی ناک اور کان سے خون بہنے کے نشانات بھی پائے گئے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔