Official Website

تھانہ شاہ سلیم‘ دو منشیات فروش گرفتار‘2320 گرام چرس برآمد

کاروائی کے دوران دو منشیات فروشوں قدرت اللہ اور ارشد اللہ کو گرفتار کرلیا گیا

368
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی) تھانہ شاہ سلیم پولیس کا علاقے میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی، دو منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد ڈی ایس پی عابد آفریدی کے زیر قیادت تھانہ شاہ سلیم کے ایس ایچ او رحمت اللہ خان نے عاطف Asi، رستم Asi بمعہ دیگر نفری پولیس زرین کلہ اور موناخیل گاؤں میں کاروائی کے دوران دو منشیات فروشوں قدرت اللہ اور ارشد اللہ کو گرفتار کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2320 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے زیر حراست ملزمان کو تھانہ منتقل کرکے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹگیشن سٹاف کے حوالے کئے گئے۔