لاہور: اسلام آباد سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس کی ایک مسافر بوگی وزیر آباد کے قریب تیز رفتاری اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک سائیڈ پر جھک گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ریلوے حادثے کم نہ ہو سکے آج اسلام آباد سے لاہور کے لیے آنے والی ٹرین کی مسافر بوگی ایک طرف جھک گئی جس کی وجہ سے مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی بڑی غفلت یا تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا ہے جس کہ وجہ سے اسلام آباد ایکسپریس کو یہ نقصان پہنچا ہے۔مسافروں نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث بوگی جھکنے کے بعد ٹرین کو وزیرآباد اسٹیشن پر روک لیا گیا جبکہ ریلوے انتظامیہ مسافروں کو کچھ بتانے سے قاصر رہی۔