Official Website

مبینہ پولیس مقابلے، 5 ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

323
Banner-970×250

لودھراں (کرک ٹائمز نیوز) جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں پانچ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لودھراں کے مطابق پولیس کو ایک گینگ کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے پرمٹ چوک پر ناکہ بندی کرکے ایک مہران گاڑی کو روکا جس میں چھ مسلح افراد سوار تھے۔ انہوں نے پولیس کی جانب سے روکے جانے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو راہگیر زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ باقی چار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ صدر کی حدود میں ہوا جہاں ایک شخص نے 15 پر کال کرکے بتایا کہ پانچ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس کی موٹر سائیکل چھین لی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو پولیس نے دیکھا کہ تین مبینہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ان کے باقی دو ساتھی فرار ہوگئے۔