Official Website

پیپلزپارٹی سندھ کے میڈیکل ونگ کے عہدوں کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب

7
Banner-970×250

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلزپیرامیڈیکل ونگ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے مختلف عہدوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کو پیپلز پیرا میڈیکل کی تنظیم سازی کا عمل شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے، جس کے بعد صوبائی صدرنثار کھوڑو نے اس مقصد کے لیے 6 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کی ہے جس میں نیاز خاصخیلی، سلیمان میمن، قیوم مروت، احسان علی جتوئی، حیدرشاہ اور امداد سومرو شامل ہیں۔چھ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کو ایک ماہ کے اندر ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کی سطح پرعہدیداروں کا انتخاب کرکے ان کے نام صوبائی صدر نثار کھوڑو کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس ضمن میں آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نیازخاصخیلی نے بتایا کہ جو پیرامیڈکس پیپلزپیرامیڈیکل میں عہدے حاصل کرکے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کے نظریے پرعمل کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت اور پیرامیڈکس کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں وہ مقررہ فارم پر اپنی درخواستیں 14 اکتوبر کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں آرگنائزنگ کمیٹی پیپلزپیرامیڈیکل ونگ کے اراکین کو جمع کروائیں۔