Official Website

رضاء اللہ برکی کا ٹانک میں موجود مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ

اڈہ مالکان اور ٹرانسپورٹرز کو کوکورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت

253

ٹانک (وسیم محسود سے) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ اسما عیل خان کی جانب سے ٹانک کے لیے مقرر کیے گئے فوکل پرسن رضاء اللہ برکی کا ٹانک میں موجود مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ‘اڈہ مالکان کوکورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے مقرر کیے گئے فوکل پرسن رضا اللہ برکی نے۔مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کیا اور کورونا ایس اؤ پیز کے حوالے سے انتظامات چیک کیے۔انہوں نے اڈا مالکان اور ڈرائیوروں سے کرونا ایس اؤ پیز پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ہدایات میں انہوں نے کہا کہ مسافروں کے لئے ماسک کا اہتمام کیا جائے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ڈرائیوروں سے کہا کہ مسافروں سے ایس اؤ پیز پر عمل درآمد کروانیذمہ داری ان کی ہے۔لہذا وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، انہیں ہدایت دی کہ ماسک کا لازمی استعمال کریں اور اپنے سواریوں کو بھی اس چیز کی ترغیب دیں،انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 30 اکتوبر کے بعد صرف کرونا ویکسینیٹڈ افراد ہی سفر کر سکیں گے لہذا پابندیوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر کوئی کرونا ویکسینیشن لگوائیں۔ اور اپنے آپ کو اور خاندان کو اور پورے معاشرے کو اس بیماری سے محفوظ رکھے۔