کرک(سپیشل رپورٹر)پختونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کرک کے سیکرٹری رفیع خٹک نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھرمیں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے،ملک بھرمیں انصاف کا قتل عام جاری ہے،لوٹ مار اور مار دھاڑ کا بازار گرم ہے۔مہنگائی،بے روزگاری،رشوت،اقراباء پروری،محکموں میں سیاسی مداخلت اور بد امنی عروج پرہے اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے جٹہ اسما عیل خیل میں کارنر میٹنگ سے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک مافیا ہے،عمرفان خان مافیا زکا سرغنہ اورمنافق اعظم ہے اُنہوں نے کہا کہ لنگر خانوں اور پنا ہ گاہوں سمیت حکومت کے تمام منصوبوں اور پروگراموں میں دھڑلے اور ڈھٹائی سے لوٹ مار اور مار دھاڑ جاری ہے اور ہر کوئی آخری موقع سمجھ کر اس لوٹ مار اور ماردھاڑ میں شریک ہے اُنہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا قوت خرید جواب دے گئی ہے فاقوں کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہے مگر بے حس اور بے غیرت حکمرانوں کو کوئی احساس ہی نہیں ہے انہیں کرپشن،کمیشن اور لوٹ ما رسے فرست کہا،انکے پاس جھوٹ،منافقت،یوٹرن اور الزام تراشیوں کے علاوہ ہے کیا انکی حکومت جھوٹ،منافقت،یوٹرن اور الزام تراشیوں پر ہی تو چلتی ہے اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخا بات جو کہ جمہوریت کی نرسری ہے،سے سلیکٹیڈ حکمران راہ فرار اختیار کر رھے ہیں اور انکی بھر پور کوشش ہے کہ کبھی بھی اور کسی صورت میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ ہواس سلسلے میں مختلف حیلوں اور بہانوں سے کام لیا جارھا ہے اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے قول اور عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک پختون دشمن جماعت ہے عمران خان نے پختونوں کودنیا کے سامنے دہشتگردوں کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے حالانکہ انکی تاریخ گواہ ہے کہ دہشت گردی سے ان کا کوئی واسطہ اور تعلق نہیں ہے اور نہ وہ انکے حمایتی اور ہمدرد ہیں اُنہوں نے کہا کہ ضلع کرک اور تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے عوام پانی،بجلی،گیس،صحت،تعلیم اور آمدورفت کے مسائل کی وجہ سے چیخ رھے ہیں مگر کسی کوکوئی پرواہ نہیں ہے،منتخب نمائندے،ضلعی انتظامیہ اور محکمے تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے ساتھ تاریخ ساز دشمنی پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت تمام پارٹیاں اور تمام اُمیدوار تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے عوام کے دشمن اور مجرم ہے جنہوں نے انہیں بے یارو مددگارچھوڑا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے ساتھ کوئی بھی مخلص نہیں ہے مگر سلیکٹیڈ حکمرانوں نے یہاں کا بیڑہ ہی غرق کردیاہے۔