Official Website

پشاور کے اسکولوں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری

392
Banner-970×250

پشاور: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے احکامات پر پشاور کے مختلف اسکولوں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق اسکولوں میں طلباء کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے، انتظامی افسران کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں پشاور بھر میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگا رہی ہیں۔کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا کہ عوام کورونا ویکسین لگوانے میں حکومت و انتظامیہ سے تعاون کریں، عوام کے تعاون سے ہی کورونا کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔