
کرک(خان منور خان)ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان کی زیرِ صدارت انسداد پولیو مہم ماہ اکتوبر کے حوالے سے ڈی پیک ریڈینس میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرک سمیت،یونیسیف اور محکمہ صحت ودیگر متعلقہ اہلکاران نے شرکت کی۔این سٹاپ افیسر نے انسداد پولیو کے حوالے سے تیار لائحہ عمل پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی، جس پر ڈی سی کرک نے مسائل کے حل اور کامیاب مہم کے انعقاد کیلئے ضروری ہدایات جاری کئے۔میٹنگ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کرک نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران تمام والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں