Official Website

کمشنر کوہاٹ کا دورہ کرک‘ دفاتر، سکولز‘ پٹوار خانوں اور گرد آوری کا جائزہ

8

کرک(خان منور خان)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا عوامی ایجنڈہ.وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے مطابق کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ کادورہ ضلع کرک،ہسپتال،گورنمنٹ آفسسز،سکولزسمیت پٹوار خانہ اور جاری گردآوری کا جائزہ لیا. تفصیلات کے مطابق کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ معتصم باللہ شاہ نے ضلع کرک کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران انہوں نے عوامی ایجنڈا کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کرک کا دورہ کرکیمارننگ اسمبلی میں شرکت کی اور سکول میں صفائی و دیگر امور کا جائزہ لیا،بعد ازاں کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ نے ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان کے ہمراہ تحصیل کرک کے حدود میں واقع مختلف پٹوار خانوں کا دورہ کیا ریونیو ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرکے موقع پر موجود پٹواریوں سے پوچھ کچھ کی اور ان کو عوامی ایجنڈا کے مطابق صفائی اور عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کی کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے جاری گردآوری کا جائزہ لینے کیلئے رحمت آباد و تھورڈھنڈ کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور موقع پر گردآوری ریکارڈ کا جائزہ لیا.علاوہ ازیں کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ نے ڈپٹی کمشنر کرک کے ہمراہ ٹائپ ڈی ہسپتال لتمبر کا دورہ کیا، اور ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی حاضری چیک کی اور ایمرجنسی ودیگر وارڈز کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں دی جانے والی خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی آلات اور سہولیات کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے ہسپتال کے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔مزید برآں میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے گورنمنٹ ہائی سکول رحمت آباد، پٹوار خانہ لتمبر اور لتمبر ڈیم کا بھی دورہ کیا اور موقع پر موجود اہلکاران کو ضروری ہدایات جاری کی۔آخر میں کمشنر کوہاٹ نے ڈپٹی کمشنر کرک کے ہمراہ سنٹرل جیل کرک کا تفصیلی دورہ کیا جیل سپرنٹنڈنٹ نے قیدیوں کیلئے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی اس دوران افسران نے جیل کی سیکیورٹی، لنگر خانہ سمیت تمام بارکس چکیاں اور منڈا خانہ کا جائزہ لیا صفائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اظہار اطمینان کیا