کرک (نمائندہ خصوصی) تحت نصرتی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کامیاب کاروائیاں، قانون شکن گرفتار۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک خان خیل کے جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی تحت نصرتی یوسف جان کے زیر نگرانی تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او واجد علی نے علاقے میں کامیاب کاروائی کے دوران ایک مجرم اشتہاری سمیت ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور 4436 گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ تھانہ شاہ سلیم کے ایس ایچ او داؤد خان نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 7.62 بور کے 110 عدد کارتوس برآمد کر لئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو مقامی تھانوں میں منتقل کرکے مطلوبہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے۔