کرک(نامہ نگار) ویلیج کونسل ڈھنڈی عیدالخیل میں اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ ڈاکٹر احمد عالم کے زیر نگرانی اس فری میڈیکل کیمپ میں 75 مریضوں کا معائنہ ہوا۔ وی سی ڈھنڈی عیدالخیل کے چیئرمین قمر زمان نے آر سی او جی ڈی سی ایل کا شکریہ ادا کیا۔ منگل کے روز چیئرمین قمر زمان کی خصوصی درخواست پر او جی ڈی سی ایل کی جانب سے وی سی ٹھنڈی عید الخیل میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے نگرانی ڈاکٹر احمد عالم کر رہے تھے اس کے ساتھ ڈسپنسر عارف خان بھی موجود تھے۔ یہ کیمپ صبح 10 بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ اس کیمپ میں خواتین بچوں سمیت معذوروں مفت معائنہ ہوا۔ مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر وی سی ڈھنڈی عید الخیل کے چیئرمین قمر زمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا۔ کہ میں اور ہماری عوام آر سی او جی ڈی سی ایل شمس العالم خٹک کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنہوں نے متعدد دفعہ اس علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا۔ ہمارے پاس ان کے لیے دعاؤں کے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ اس پہاڑی علاقے میں یہ بہت بڑی بات ہے کہ گھر کی دھلیز پر ان کا فری معائنہ ہو اور انہیں فری ادویات بھی فراہم کی جائیں۔تاھم قمرزمان نے مطالبہ کیا کہ اسطرح کی فری میڈیکل کیمپ باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جائیں۔