کرک (نمائندہ حصوصی) تحت نصرتی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف مقامات پر سرچ آپریشن۔ ضلع کرک میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک خان خیل کے احکامات کی روشنی میں پولیس کا پچھلے عرصہ سے انتہائی سخت کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت پولیس نے اب تک درجنوں جرائم پیشہ ملزمان اور موت کا مکروہ اور منشیات کا دھندہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیل کے سلاخوں کے پیچھے پہنچایا گیا۔ تازہ ترین پولیس کاروائی کے دوران ڈی ایس پی تحت نصرتی یوسف جان کے زیر نگرانی تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او واجد علی نے پولیس نفری کے ہمراہ تحت نصرتی کے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 01 رپیٹر، 04 پستولیں، 38 عدد مختلف کارتوس، 1040 گرام چرس اور 138 گرام آئس بھی برآمد کر لی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو مقامی تھانہ منتقل کرکے مقدمات درج کر لئے۔