کرک(چیف رپورٹر) کرک میں فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کیلئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جمعیت علمائے اسلام ف،مسلم لیگ ن،جمعیت علماء اسلام س،پیپلز پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین،کارکنوں اور تاجروں نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطین کے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی شدید مزمت کی اور عالمی دنیا سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا تسلیم اقبال کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں میں فلسطین،لبنان میں فوری جنگ بندی،اسلامی ممالک سے مسلمان بھائیوں کیلئے کردار ادا کرنے اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سمیت پاکستان کے حکمرانوں سے فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کی کھل کر حمایت کے مطالبات کیئے گئے۔