کرک(نامہ نگار) صوبیدار میجر ریٹائرڈ رسول بادشاہ کو آبائی قبرستان ملاگی بانڈہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی آبائی یونٹ پیش رو بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹینینٹ کرنل محسن گلزار کی جانب سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر بچھائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رکھنے والے یو سی پلوسہ سر کہ دور دراز اور پہاڑی علاقے ملاگی بانڈہ سے تعلق رکھنے والے صوبیدار میجر ریٹائرڈ رسول بادشاہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں سما جی حلقوں، عمائدین علاقہ، دوستوں، رشتہ داروں سمیت پیش رو بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لفٹیننٹ کرنل محسن گلزار کی جانب سے بھیجے گئے نمائندوں لانس نائیک ریٹائرڈ شمس الزمان فدا خٹک حوالدار سیف الرحمن اور سپاہی محمد زبیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیش رو بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لفٹیننٹ کرنل محسن گلزار کی جانب سے شرکت کرنے والے لانس نائیک ریٹائرڈ شمس الزمان فدا خٹک نے حاضرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔کہ صوبیدار میجر ریٹائرڈ رسول بادشاہ پیش رو بٹالین کے پہلے صوبیدار میجر تھے۔ پیش رو بٹالین 1985 میں بنی۔ تو رسول بادشاہ 1985 سے لے کر 1989 تک پیش رو بٹالین کہ پہلے صوبیدار میجر رہے۔ انہوں نے نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے عوام کے سامنے اس کے بیٹے ناظر جہاں کو لیفٹینینٹ کرنل محسن گلزار کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ پیغام میں بتایا گیا کہ صوبیدار میجر ریٹائرڈ رسول بادشاہ نے اپنی یونٹ کے لیے ابتدائی مشکلات برداشت کیں اور یونٹ کی بنیاد میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایک محنتی اور فرض شناس جونیئر کمیشن آفیسر تھے۔ ہم کبھی اپنے پرانے ھیروں کو نہیں بھول سکتے۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر دے۔ انہوں نے یونٹ کی جانب سے بھیجی گئی نقد رقم صوبیدار میجر ریٹائرڈ رسول بادشاہ کے بیٹے ناظر جہاں کے حوالے کی۔ ناظر جہان نے پیش رو بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لفٹیننٹ کرنل محسن گلزار اور ان کے نمائندوں حوالدار سیف الرحمن،سپاہی محمد زبیر اور لانس نائیک ریٹائرڈ شمس الزمان فدا خٹک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ اپنے والد کی آبائی یونٹ میں افسران جونیئر کمیشن افسران اور جوانوں سے ملنے کے لییضرور جائے گا۔ نماز جنازہ کے شرکاء نے پیش رو بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لفٹیننٹ کرنل محسن گلزار کی جانب سے پھولوں کی چادر اور نقد رقم بھیجنے کے ساتھ ساتھ یونٹ کے نمائندوں کو بھیجنے پر انہیں سراہا۔ اور خراج تحسین پیش کی۔