کرک(خان منور خان)تحصیل تخت نصرتی میں خصوصی افراد کے لیے سپورٹس گالا کا انعقاد،ہر پلٹ فرام پر مواقع اور سپورٹ فراہم کرنے کا عزم تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحصیل تحت کھیلوں کے فروغ اور خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے تحصیل پلے گراونڈ تخت نصرتی میں ایک شاندار سپورٹس گالا انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ میں خصوصی افراد کے لیے کرکٹ اور پستہ قد افراد کے لیے رسہ کشی کے مقابلے منعقد کیے گئے، جسے دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد تحصیل پلے گراونڈ میں جمع ہوئی،سپورٹس گالا کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان تھے، جب کہ دیگر اہم شخصیات میں اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی سلمان یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر حضرت اللہ، اور ضلعی یوتھ افسر زاہد خٹک شامل تھے۔ اس کے علاوہ مقامی بلدیاتی نمائندے اور دیگر معززین بھی اس ایونٹ میں شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس منعقد کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد ہماری کمیونٹی کا اہم حصہ ہیں اور انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ان کے لیے ہر ممکن سہولت اور مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ یہ سپورٹس گالا ان کی حوصلہ افزائی اور معاشرتی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین اقدام ہے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صفدر فہیم نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مقصد کھیلوں کے ذریعے جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانا ہے اور اس گالا کے ذریعے ہم نے خصوصی افراد کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ ہم مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھیں گے تاکہ معاشرے کے ہر طبقے کو کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع مل سکیں۔گالا میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جن میں خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس ایونٹ کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات میں کھیلوں کو فروغ دینا اور خصوصی افراد کو برابر کے مواقع فراہم کرنا تھا اس موقع پر ونر اور نمایاں کارکردگی دیکھانے پر کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے