Official Website

ڈی جی بے بی آئی اسی پی KPK زہرہ اسلم کا دورہ کرک‘ مختلف امور کا جائزہ

14
Banner-970×250

ڈی جی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خیبر پختونخوا زہرہ اسلم کا دورہ کرک، مختلف بی ایس پی سنٹرز اور نشوونما سنٹر کا حصوصی وزٹ، متعلقہ سنٹرز میں سہولیات کی فراہمی مزید بہتر کرنے کی تلقین تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی جی بنظیر انکم سپورٹ پروگرام خیبر پختونخوا زہرہ اسلم نے ضلع کرک کا حصوصی دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی وحید خٹک بھی موجود تھے اس موقع پر ان نے بی آئی ایس پی سنٹر تخت نصرتی، منصوری کلہ اور نشوونما سنٹر ٹائپ سی ہسپتال تخت نصرتی کا تفصیلی وزٹ کیا، بی آئی ایس پی سنٹر تخت نصرتی کے دورے کے موقع پر اے ڈی تخت نصرتی ظفران خٹک، خالد خٹک، احمد نور خٹک، وجاہت خٹک، ماجد کبیر کے موجودگی میں تخت نصرتی سنٹر کے تمام شعبہ جات کا جائزہ لیا اور سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی تلقین کی جبکہ اے ڈی ظفران خٹک نے تمام ریکارڈ ان کو پیش کر دیا جس کو تسلی بخش قرار دیدیا گیا جبکہ نشوونما سنٹر ٹائپ سی ہسپتال تخت نصرتی کے انچارج روبی بیگم اور ان کی اسسٹنٹ لوبنہ اختر نے نشنونما سنٹر کے حوالے سے ڈی جی کو بریفننگ دی، بجلی کی کمی اور خوراک کی بروقت فراہمی کا مطالبہ کیا تاکہ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے خواتین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑ سکے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وخید خٹک نے ضلع کرک میں بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چلنے والے بی آئی ایس پی اور نشوونما سنٹر کا تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کیا اور متعلقہ سنٹرز میں فوری مزید سہولیات کا مطالبہ کر دیا، آخر میں ڈی جی زہرہ اسلم نے ضلع کرک کے تمام سنٹرز کی کارکردگی اور سٹاف کی ایمانداری کو سراہا اور متعلقہ سٹاف کو یقین دلایا کہ متعلقہ سنٹرز میں بجلی کی فراہمی اور خوراک کی بروقت ترسیل کو بہت جلد یقینی بنایا جائیگا تاکہ غریب اور مستحق خواتین کو مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑ سکے