Official Website

عالیہ بھٹ کی جاسوسی ایکشن تھرلر فلم ’الفا‘ کب ریلیز ہوگی تاریخ سامنے آگئی

7
Banner-970×250

ممبئی: یَش راج فلمز نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بڑی ایکشن انٹرٹینر فلم ’الفا‘ 25 دسمبر 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اس فلم کو آدتیہ چوپڑا پروڈیوس کر رہے ہیں۔فلم میں عالیہ بھٹ اور شرواری واگ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی جبکہ ہریتھک روشن فلم میں خصوصی کیمیو کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق انیل کپور اور بوبی دیول بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ایک انٹرویو میں شرواری نے عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’عالیہ ایک بہترین انسان اور اداکارہ ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک ماسٹر کلاس کی طرح ہے۔‘یہ فلم یَش راج فلمز کے کامیاب اسپائی یونیورس کی ساتویں فلم ہے، جس کا آغاز سلمان خان اور کترینہ کیف کی ’ٹائیگر‘ سیریز سے ہوا تھا۔فلم کی ہدایت کاری شیو روائل نے کی ہے اور ’الفا‘ کو یَش راج فلمز کی بڑھتی ہوئی اسپائی یونیورس میں ایک دلچسپ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔