Official Website

صابر آباد‘ منشیات فروشوں کیخلاف گھیر تنگ‘ دو منشیات فروس گرفتار‘ منشیات برآمد

4
Banner-970×250

کرک (نمائندہ خصوصی) صابر آباد پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک خان خیل کے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے وڑن کیمطابق پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف کاروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور اس تناظر میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عابد آفریدی کے زیر نگرانی تھانہ صابر آباد کے ایس ایچ او عادل خان نے صابر آباد کے علاقے میں منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا جن سے بالترتیب 1170 اور 1048 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔ دریں اثناء ایس ایچ او عادل خان نے مختلف جرائم میں مطلوب ایک مجرم اشتہاری کو بھی حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا۔