کرک(نامہ نگار) او جی ڈی سی ایل کی تعاون سے نوشپہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے سروے پر کام شروع۔ سکیم سے درجنوں دیہات کو فائدہ پہنچے گا۔ شہیدان بانڈا میں سمال ڈیم تعمیر کی جائیگی۔ جہاں سے پائپ لائنز کے ذریعے متعلقہ درجنوں دیہاتوں کو پانی کی سپلائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق شہیدان بانڈہ میں او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے نوشپہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے لیے سمال ڈیم کی تعمیر عمل میں لائی جا رہی ہے۔جس سے ایک تو عوام کو صاف پانی کی سپلائی ہوگی۔ دوسرا عوام اس ڈیم سے زمینوں کو پانی دے کر فصل کاشت کر سکیں گے۔یعنی اس علاقے میں محکمہ زراعت کا ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔اسکے علاوہ فشریز ڈیپارٹمنٹ کو بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد مل سکے گی۔ فزیبلٹی رپورٹ کے لیے باقاعدہ سروے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جس کی فنڈنگ او جی ڈی سی ایل نے کی ہے۔ واضح رہے۔ او جی ڈی سی ایل متعلقہ ایک درجن دیہات کو ٹینکر کے ذریعے شفاف پانی کی سپلائی کی جاتی ہے۔ ان دیہات میں شہیدان بانڈہ، سنڈہ منزئی، سنڈہ خرم، پیندی بانڈہ، الواڑگی بانڈہ، کول بانڈہ، فقیری بانڈہ، زونڑکہ، نوشپ? بانڈہ، سل خونئی، پیر میلہ،ورداگ سمیت کئی دیگر دیہات شامل ہیں۔ عوامی حلقوں، سما جی حلقوں، عمائدین علاقہ اور مشران علاقہ نے آر سی او جی ڈی سی ایلشمس لعالم خٹک کو اس منصوبے پر کام شروع کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کی ہے۔ عوام کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ان علاقوں میں یقینی طور پر صاف پینے کے پانی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ یہ منصوبہ ان علاقوں کی تقدیر بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ عوام کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ علاقے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ جو پانی کے مسئلے کا دیرپا حل ہے۔ عوامی حلقوں نے آر سی او جی ڈی سی ایلشمس لعالم خٹک اور محکمہ او جی ڈی سی ایل کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ آر سی او جی ڈی سی ایل شمس العالم نے مختصر وقت میں او جی ڈی سی ایل کو جو عزت بخشی ہے وہ لائق تحسین ہے۔