کرک(نمائندہ خصوصی)عوامی ایجنڈا خیبر پختونخوا ڈپٹی کمشنر کرک کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک کے ہمراہ پٹوار خانہ اور سمال انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ کرک کا دورہ‘دورے کے دوران ڈی سی کو پٹوار خانہ اور سمال انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ دونوں کی جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔پٹوار خانہ میں ڈی سی کرک نے لینڈ ریکارڈ اور ریونیو کی وصولی کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے زمین کے موثر انتظام کو یقینی بنانے اور زمینی تنازعات کو روکنے کے لیے درست اور تازہ ترین ریکارڈ کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈی سی کرک نے پٹوار خانہ کے آپریشنز میں شفافیت اور جوابدہی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سمال انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ میں ڈی سی کرک نے خطے میں چھوٹے صنعتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی صنعتوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا