
کرک(خان منور خان) صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت کمشنر کوہاٹ کی خصوصی احکامات کے روشنی میں ریجنل میونسپل آفیسر عتیق بلوچ کا تحصیل میونسپل آفیسر منور خان، ٹی او آئی انجنیئر ظفر خٹک،ٹی او آر ملک شمیم کے ہمراہ امبیری کلہ اڈہ کا اچانک معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی عوامی ایجنڈا کے تحت کمشنر کوہاٹ سید معتصم باللہ شاہ کی احکامات کے روشنی میں ریجنل میونسپل آفیسر عتیق بلوچ کا تحصیل میونسپل افسران کے ہمراہ امبیری کلہ اڈہ کا اچانک دورہ اس دوران آر ایم او عتیق بلوچ نے امبیری کلہ اڈہ میں تمام سیکشنز کا بغور جائزہ لیا تاہم ٹھیکیدار ملک خانی شیر کی طرف سواریوں اور ٹرانسپورٹرز کیے گئے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا،اور آر ایم او نے موقع پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر آر ایم او عتیق بلوچ نے تحصیل میونسپل آفیسر تحت نصرتی کو ہدایات جاری کیے کہ امبیری کلہ میں دیگر تمام غیر قانونی اڈوں کو فی الفور بند کی جائے انحراف کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آ جائے انہوں نے ٹی ایم او کو واضح احکامات جاری کیے کہ اگر غیر قانونی اڈہ چلانے میں ٹی ایم اے کے اہلکار ملوث قرار پائے تو ان کے خلاف بھی بروقت رپورٹ ارسال کی جائے