Official Website

کراچی: سخی حسن قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار

7
Banner-970×250

کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے سخی حسن قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔شارع نور جہاں پولیس نے شادمان ٹاؤن سیکٹر 14 بی سخی حسن قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت کو عبداللہ جبکہ ساتھی کو سہیل عباسی کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول ، لوڈ میگزین ، 4 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔