Official Website

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

6
Banner-970×250

کراچی: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے اور مجموعی ذخائر کا حجم 15 ارب 98 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوئی اور اس کے بعد سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب۔ 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 70 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 27 ستمبر کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 98 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، جس میں کمرشل بینکوں کے حصہ 5 ارب 28 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ہے۔