Official Website

سرگودھا میں کالج کی 4طالبات کو اغوا کر لیا گیا

3
Banner-970×250

لاہور: سرگودھا میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی 4 طالبات کو اغواء کر لیا گیا۔محمدی کالونی کی رہائشی دو طالبات کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم فیصل ٹاؤن کی رہائشی طالبات کے اغواء کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔پولیس تھانہ اربن ایریا سرگودھا کےمطابق درخواستیں آنے پر مقدمہ درج کر لیا جائے گا، چاروں طالبات کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈگری کالج چاندنی چوک انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔مغوی بچیوں کے والدین اور عزیز و اقارب رات بھر تھانے کے باہر ہی موجود رہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے پیش رفت کے منتظر ہیں۔