
ریسکیو1122نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رہورٹ جاری کر دی
کرک(نمائندہ خصوصی)ریسکیو1122کرک کا ماہانہ کارکردگی رپورٹ براۓ ستمبر 2024.ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان اور ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ ریجن عمران خان یوسفزئی کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کی سربراہی میں ریسکیو1122کرک نے ماہ ستمبر 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ریسکیو1122کرک کو گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر کل16799 کالز موصول ہوئیں جن میں12449 غیر ضروری اور فیک کالز جبکہ 4038 معلوماتی فون کالز شامل تھیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو1122کرک نے 247 میڈیکل، 35 روڈ ٹریفک حادثات، 5 آگ لگنے، 12 لڑائی جھگڑے/گولی لگنے کے، 0 ڈوبنے کے اور 11مختلف قسم کے ریکوری کے واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 320 مریضوں کو باحفاظت ہسپتال منتقل کیا اور موقع پر طبی امداد و سہولیات فراہم کیں جن میں 08 افراد موقع پر جانبحق ہوۓ۔ اس کے علاوہ ریسکیو1122کرک نے گزشتہ ماہ کے دوران ریفرل سروس کے ذریعے ایمرجنسیز پر 138رسپانس کرتے ہوئے 81 مریضوں کو اندرون ضلع ایک تحصیل سے دوسری تحصیل منتقل کیا جبکہ 57 مریضوں کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع منتقل کیا۔ اس دوران کُل 144 مریض ریسکیو 1122 ریفرل سروس سے مستفید ہوئے۔