کراچی: اسلامیہ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔نیو ایم اے جناح روڈ اسلامیہ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہگیر تھا جسے نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی جبکہ متوفی کی شناخت 58 سالہ سفر محمد کے نام سے کی گئی تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔