لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ برطانیہ ایک بار پھر مؤخر ہوگیا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع سےکو ملنے والی اطلاع کے مطابق نواز شریف کی لندن روانگی کا شیڈول آئینی ترمیمی بل کی پارلیمان سے منظوری سے مشروط ہوگیا ہےذرائع کے مطابق پارلیمان میں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل کی وجہ سے نواز شریف نے دورہ ملتوی کیا، قومی اسمبلی سے آئینی ترمیمی بل منظور ہونے پر نواز شریف لندن روانہ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے طبی معائنے کیلیے کل لاہور سے برطانیہ روانہ ہونا تھا۔