Official Website

کچھ لوگ مجھے پی ٹی آئی کا چیئرمین نہیں دیکھنا چاہتے، بیرسٹر گوہر

3
Banner-970×250

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مجھے پارٹی کا چیئرمین نہیں دیکھنا چاہتے مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بہترین انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، ہمیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن ان کو تسلیم کرے گا۔تحریک انصاف کے رہنما اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہماری سیاسی جماعتوں میں خاندانی بادشاہت ہے، اڈیالہ جیل پی ٹی آئی کاکیمپ آفس بنی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت انتشارکی سیاست پرعمل پیرا ہے۔