کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالر کی کمی آ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2647ڈالر ہو گئی۔دوسری جانب پاکستان میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 515روپے گھٹ کر 235682روپے ہوگئی۔