کراچی: سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سینے پر لگنے سے کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی بلاک 3 میں گھر کے اندر گولی لگنے سے کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق بچے کی 6 سالہ المیر ولد اشرف کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والے گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔