Official Website

ماہرہ خان نے شاہ رخ خان سے ملنے والی اہم نصیحت مداحوں سے شیئر کر دی

1
Banner-970×250

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ملنے والی نصیحت کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔حال ہی میں ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سوال و جواب سیشن رکھا، جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے کیے گئے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔ایک بھارتی مداح نے ماہرہ سے سوال کیا کہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے کیا سیکھا؟ اس پر ماہرہ نے جواب دیا، ’زندگی میں خوشیوں کو آنے کا ایک موقع دو۔‘ایک اور سوال میں، ماہرہ خان سے ان کے پسندیدہ ساتھی اداکار کے بارے میں پوچھا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں احمد علی اکبر کے ساتھ کام کرنا بے حد اچھا لگا۔