فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ کے ایلیمنیٹر ون میں لائنز نے اسٹالینز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔فیصل آباد اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے گئے ایلیمنیٹر ون میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسٹالینز کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 251 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اس سے قبل امام الحق کی قیادت میں لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے۔احمد دانیال ناقابل شکست 65 رنز، محمد طحہ 47 اور عامر یامین 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسٹالینز کے عبید شاہ نے تین، عادل امین اور معاذ صداقت نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اسٹالینز کی طرف سے یاسر خان 39، جہانداد خان 36، کپتان محمد حارث اور محمد محسن 30، 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔لائنز کے احمد دانیال اور خوشدل شاہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ایلیمنیٹر ٹو میں جمعہ کو لائنز اور مارخورز کا مقابلہ ہوگا جس میں فاتح ٹیم اتوار کو پینتھرز کے ساتھ فائنل میں مقابلہ کرے گی۔